0
Monday 3 Jun 2019 10:36

بلوچستان میں ٹرک اور مسافروین میں تصادم سے 14 افراد جاں بحق

بلوچستان میں ٹرک اور مسافروین میں تصادم سے 14 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ علی خیل کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ژوب روڈ پر علی خیل کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ زخمی ہونے والے تمام مسافروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے جبکہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیرعلاج زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق مسافروں میں سلطان محمد، محمد الیاس، داود شاہ، سلطان بی بی، عصمت اللہ اور میر حمزہ شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 797650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے