QR CodeQR Code

بھارتی حکومت سیاحوں کو کشمیر کیطرف راغب کرنے کیلئے اقدامات کرے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

3 Jun 2019 12:00

نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ کشمیری عوام نہایت معاشی اقتصادی بحران کے شکار ہیں اور دوسری طرف 2014ء سے ریاست میں سیاسی انتشار بھی موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت سیاہوں کو کشمیر کی طرف راغب کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار سیاحت شعبہ سے وابستہ اعلیٰ شخصیات، تاجروں، صنعت کاروں، دستکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نہایت معاشی اقتصادی بحران کے شکار ہیں اور دوسری طرف 2014ء سے ریاست میں سیاسی انتشار بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اس تباہ کن دور اور ناگفتہ بہ حالات سے کشمیر کو نکالنے اور ریاست میں مکمل طور پر امن لوٹانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحتی شعبہ جو کشمیر کی معیشت میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کو از سر نو زندہ کرنے کے لئے وہ پارلیمنٹ میں جاکر اس کے لئے سر توڈ کوشش کریں گے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ کشمیر میں امن کی فضا لوٹ آنے اور حالات پٹری پر لانے، آر پار سرحدوں پر امن کا فضا قائم کرنے کے ساتھ ساتھ 35 اے اور 370 کی دفاع ہمارا اہم ایجنڈا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آئین کے تحت ریاست کو دی گئی خصوصی پوزیشن ہم سے طاقت کے بل بوتے پر چھین لی گئی اسے بحال کرنے کے لئے ہم سرگرم رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 797655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797655/بھارتی-حکومت-سیاحوں-کو-کشمیر-کیطرف-راغب-کرنے-کیلئے-اقدامات-کرے-ڈاکٹر-فاروق-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org