0
Monday 3 Jun 2019 13:44

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، معاشی و اقتصادی صورتحال زیرغور

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، معاشی و اقتصادی صورتحال زیرغور
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں حج پالیسی 2019ء کی منظوری دی جائے گی، جبکہ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے اور اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم او آئی سی سربراہ کانفرنس سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لے رہے ہیں، جبکہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کے وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وفاقی کابینہ حج پالیسی 2019ء کی منظوری دے گی جبکہ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کابینہ کو نئی ویزہ پالیسی پر بریفنگ دیں گی۔

بچوں کےحقوق کا قومی کمیشن تشکیل دینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ چینی شہریوں کے بزنس ویزہ کو ورک ویزہ میں منتقل کرنے اور انسداد دہشت گردی عدالت اسلام کے اسپیشل جج کی تقرری کی منظوری دی جائےگی۔ انشورنس ٹربیونل ملتان، لاہور کے ممبر اور چیئرپرسن کی تقرری اور کابینہ عتیق احمد کو وفاقی تعلیمی بورڈ کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی جائے گی جبکہ سنگل اکاؤنٹ پالیسی اور کیشن مینجمنٹ بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وفاقی کابینہ 2018ء کے انتخابات کی سالانہ رپورٹ اور نجی ائرلائن کے لائسنس کی منسوخی کا جائزہ لے گی۔ خیال رہے عید کی تعطیلات کے باعث کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس ایک روز پہلے ہو رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 797678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش