QR CodeQR Code

پی ایس ڈی پی میں بلتستان کو نظر انداز کیا گیا، اراکین اسمبلی احتجاج کریں، شیخ حسن جعفری

3 Jun 2019 15:30

سکردو میں خطاب کرتے ہوئے نامور عالم دین کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی کے 64 ارب میں سے بلتستان کو صرف 7 ارب روپے دینا صوبائی حکومت کے سربراہ کی تنگ نظری کا ثبوت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ و الجماعت جامع مسجد سکردو شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی کے 64 ارب میں سے بلتستان کو صرف 7 ارب روپے دینا صوبائی حکومت کے سربراہ کی تنگ نظری کا ثبوت ہے، بلتستان سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی احتجاج کریں اور خاموش نہ رہیں، صوبائی حکومت کا طرز عمل ناقابل برداشت ہے، زیادتی کا ازالہ نہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر آئیں گے پھر ہم ذمہ دار نہیں ہونگے۔ سکردو میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقائی تعصبات اور لسانی تعصبات کی دین اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے، ہم تعصبات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، جو لوگ تعصبات کو ہوا دے رہے ہیں ہم ان کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ سکردو میں بجلی کا بحران ہے، شغرتھنگ پاور پراجیکٹ پچھلے کئی سال سے التواء کا شکار ہے، اس اہم قومی منصوبے کیلئے پی ایس ڈی پی میں رقم مختص کرنی چاہیئے تھی، شتونگ نالے کیلئے فنڈز رکھے جانے چاہیئے تھے، مگر ان دونوں منصوبوں کیلئے کوئی فنڈ نہیں رکھا گیا۔ پی ایس ڈی پی میں بلتستان کو مکمل طور پر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے بلتستان کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، ہمیں متحد ہو کر آواز بلند کرنا ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 797685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797685/پی-ایس-ڈی-میں-بلتستان-کو-نظر-انداز-کیا-گیا-اراکین-اسمبلی-احتجاج-کریں-شیخ-حسن-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org