QR CodeQR Code

مفتی شہاب الدین پوپلزئی عید الفطر کا چاند آج دیکھیں گے

3 Jun 2019 16:20

خیبر پختونخوا میں بھی مسجد قاسم علی خان میں رویت ہلال کمیٹی پشاور کا اجلاس آج مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں ہوگا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں پچھلے کئی سالوں سے دو عیدیں منائی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کل بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا قومی امکان ظاہر کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں کل مطلع صاف اور کہیں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم ملک کے کئی حصوں میں چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش آج (پیر) دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہوگی۔ دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل کراچی میں بعد نمازِ عصر محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی قمری کلینڈر کی بنیاد پر 5 جون کو عید الفطر منائے جانے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم رویت ہلال کمیٹی نے چاند دیکھ کر ہی عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب خلیجی ممالک میں رویت ہلال کے پینلز آج شام اپنے اپنے ملکوں میں شوال کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں گے۔ بحرین نیوز ایجنسی  کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق بحرین میں یہ اجلاس سپریم کونسل برائے اسلامی امور میں ہوگا۔ سپریم کونسل نے ملک بھر سے تمام مسلمانوں کو اپنی آنکھوں یا دور بین سے چاند دیکھنے کی کوششوں میں شامل ہونے اور اپنی شہادتوں کو قریبی کورٹ میں ریکارڈ کروانے کی تاکید کی ہے۔ کینیڈا اور امریکا میں اسلامی کلینڈر کے تحت عید کل ہوگی تاہم چاند دیکھ کر فیصلہ کرنے والی کمیونٹی کا اجلاس آج شام ہوگا، نیو یارک سٹی میں عید الفطر کے موقع پر اسکول بند رہیں گے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا میں بھی مسجد قاسم علی خان میں رویت ہلال کمیٹی پشاور کا اجلاس آج مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں ہوگا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں پچھلے کئی سالوں سے دو عیدیں منائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 797694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797694/مفتی-شہاب-الدین-پوپلزئی-عید-الفطر-کا-چاند-ا-ج-دیکھیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org