QR CodeQR Code

وزیراعظم کیلئے بنائی گئی چپل محکمہ وائلڈ لائف نے قبضے میں لے لی

3 Jun 2019 16:25

ڈی ایف او نے کہا کہ اگر چپل کی تیاری میں اژدھے کا چمڑا استعمال کیا گیا ہے تو یہ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد چپل سے متعلق قانونی کارروائی کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ وائلڈ لائف نے وزیراعظم عمران خان کیلئے بنائی گئی چپل قبضے میں لے لی۔ میڈیا پر اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کیلئے بنائی گئی چپل میں اژدھے کا چمڑا استعمال کیا گیا ہے۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر عبدالعلیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میڈیا پر خبر آنے کے بعد کارروائی کی گئی اور چپل کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، جسے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر چپل کی تیاری میں اژدھے کا چمڑا استعمال کیا گیا ہے تو یہ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد چپل سے متعلق قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈی ایف او کا کہنا ہے کہ دکاندار چاچا نورالدین کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ چاچا نورالدین کے خلاف کیا قانونی کارروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 797696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797696/وزیراعظم-کیلئے-بنائی-گئی-چپل-محکمہ-وائلڈ-لائف-نے-قبضے-میں-لے-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org