0
Monday 3 Jun 2019 20:42

ملکی ترقی کیلئے وزراء عمران خان کے ویژن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں، ملک عامر ڈوگر

ملکی ترقی کیلئے وزراء عمران خان کے ویژن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں، ملک عامر ڈوگر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 14 جون کو پیش کیا جانیوالا بجٹ عوام دوست ہوگا، ملکی ترقی کیلئے وزراء عمران خان کے ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور چوروں کے ٹولے کا احتساب جاری ہے۔ اس موقع پر آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، سٹی صدر عارف فصیح اللہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو سدھارنے کا بہترین ذریعہ نئے ٹیکس گزاروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے، 1 فیصد ٹیکس گزار 99 فیصد شہریوں کا بوجھ اُٹھا رہے ہیں، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلئے حکومتی پالیسیاں خوش آئند ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے انجمن تاجران دولت گیٹ کے وائس چیئرمین خواجہ رضوان کی جانب سے آل پاکستان انجمن تاجران کے عہدے داروں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر تنویر لنگاہ، سلیم خان، عابد علی شیخ، عنایت اللہ خان، ظفر پہوڑ، خواجہ عمران، ملک سعید، وہاب قریشی، شیخ کاشف سمیت دیگر تاجران موجود تھے۔ خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا ہے کہ 14 جون 2019ء کو پیش کئے جانے والا بجٹ تاجروں کی امنگوں کے عین مطابق ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 797699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش