0
Monday 3 Jun 2019 16:49

خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمارے ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، شاہ محمود قریشی

خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمارے ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ ایسے اشارے مل رہے ہیں، جس سے پاک بھارت تعلقات بہتری کی طرف جا رہے، امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان برف پگھل سکتی ہے، ہم نئی بھارتی حکومت کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، دونوں ممالک کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہے، ہمارے ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان سمجھتا ہے یہ خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، امریکہ اور ایران کی جنگ کا اثر پورے خطے پر پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مشکل حالات میں حکومت ملی، ہم اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ ملکی وسائل اور اخراجات کو سامنے رکھتے ہوئے بجٹ بنا دیں، ہم کوشش کریں گے کہ بجٹ میں نچلے طبقے کو ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قوم انتظار کرے، مشکل وقت جلد دور ہوگا، تمام بحرانوں پر قابو پائیں گے، انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ ہماری ضرورت ہے، تحریک انصاف کی حکومت قانون کی بالادستی کی قائل ہے، عمران خان نے خود عدلیہ کی آزادی کیلئے کام کیا۔ جج صاحبان ہمارے لیے قابل احترام ہیں، اگر جج صاحبان کے حوالے سے کوئی چیز سامنے آتی ہے تو اس کا ایک اپنا طریقہ کار ہے، سپریم جوڈیشل کونسل قائم ہے، جج صباحبان اس میں اپنا موقف اچھے طریقے سے بیان کرسکتے ہیں، تاکہ ریفرنس کی ضرورت نے پڑے۔
خبر کا کوڈ : 797703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش