0
Monday 3 Jun 2019 20:23

آنے والا وقت حکومتی فیصلوں کی وجہ سے عوام کیلئے بڑا مشکل اور کٹھن ہوگا، حاجی حنیف طیب

آنے والا وقت حکومتی فیصلوں کی وجہ سے عوام کیلئے بڑا مشکل اور کٹھن ہوگا، حاجی حنیف طیب
اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے آنے والا وقت حکومتی فیصلوں کی وجہ سے عوام کے لئے بڑا مشکل، کٹھن اور صبرآزما قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید قریب آتے ہی لوڈشیڈنگ، پیٹرولیم مصنوعات، پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ، عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ، مہنگائی کا عفریت، بے روزگاری، دہشت گردی کا خوف، بھارتی روپیہ اور بنگلہ دیشی ٹکا کے مقابلے پاکستانی کرنسی کی بے قدری اور ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں عروج پر پہنچ جانا، معیشت کی تباہی کا اشارہ ہے، پانی بجلی اور گیس کی عدم فراہمی پر اضافی بل، والدین پر بچوں اور بچیوں کے اغواء عصمت دری کا ڈر، کاروبار میں بے یقینی کے حالات جیسے مسائل کا سامنا، اس کے علاوہ دیگر عوامی مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں ایکشن لینے کے لئے کھڑی ہیں، اتحادی جماعتیں ناراض ہیں، تاجر علیحدہ پریشان ہیں، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، حکومت اور اپوزیشن عوامی مسائل پر توجہ کے بجائے ایوان میں آپس میں گتھم گتھا ہورہے ہیں۔

حاجی محمدحنیف طیب نے خدشہ ظاہر کیا کہ عید کے بعد ہونے والی سیاسی اور عوامی حلقوں سے جانب سے مظاہروں، دھرنوں کی جو خبریں سننے میں آرہی ہیں وہ حکومت کے لئے ایک چیلنج اور لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے حکمرانوں، منتخب نمائندے، وزراء سے اپیل کی کہ خدارا اللہ کے غضب، اس کے عذاب اور قہر سے بچیں اور عوام کی آہ سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے آپس میں مل جل کر عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔ حاجی حنیف طیب نے اس نقطے پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے سوال کیا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں بچے، بوڑھے، عورتوں، نوجوان کی شہادت، ان پر جاری مظالم، پیلٹ گنوں کا استعمال اسرائیلی اور بھارتی فوجیوں کی شرانگیزی ہمارے حکمرانوں اور اپوزیشن کیوں نظر نہیں آتی کیا، کیا اس بارے میں اُن کو معلوم نہیں؟
خبر کا کوڈ : 797749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش