0
Tuesday 4 Jun 2019 02:55

حیدرآباد، اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل حسن قرأت قرآن کا انعقاد

حیدرآباد، اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل حسن قرأت قرآن کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام دوسری سالانہ عظیم الشان  محفل حسن قرأت قرآن کا انعقاد قاسم آباد حیدرآباد میں کیا گیا، جس کی صدارت چئیرمین اصغریہ تحریک انجنئیر سید حسین موسوی نے کی، محفل حسن قرأت میں شیعہ، سنی، اہلحدیث سمیت دیگر مکاتب فکر کے قاریان و حفظان نے شرکت کی، جبکہ کمسن بچوں نے بھی قرأت کرکے شرکاء کو قرآن کی جانب متوجہ کر دیا۔ پروگرام میں شرکاء کی جانب سے کمسن حفظان سے قرآن کی آیات کے متعلق سوالات کیئے گئے، محفل حسن قرأت میں کراچی سے قاری وجاہت زیدی، کوئٹہ سے  قاری شجاعت موسوی اور اسلام آباد سے قاری محمد وجاہت رضا نے خصوصی شرکت کی اور قرأت سے شرکت کرنے والوں کی دلوں کو ایمان سے منور کر دیا۔ محفل حسن قرأت کے انعقاد کی اہمیت اور افادیت پر  گفتگو کرتے ہوئے اصغریہ تحریک کے مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری قمر عباس غدیری نے کہا کہ قرآن کریم کی تعلیمات کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا دور حاضر میں بشریت اور اسلامی معاشروں کی بنیادی ترین ضرورت ہے۔

قمر عباس غدیری نے کہا کہ قرآن کریم سامراج، کفر اور طاغوتوں کے مقابلے میں استقامت پر تاکید کرتا ہے، امت مسلمہ کی روز افزوں عزت اور غیر معمولی پیشرفت قرآن کریم پر عمل اور استقامت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیطانوں اور کفار پر غلبہ حاصل کرنے کا واحد راستہ استقامت ہے، قرآنی تعلیمات سے دوری اور اس پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہی آج اسلامی دنیا مشکلات سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کو سمجھنے سے انواع و اقسام کے علوم و معارف کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلاوت قران کی محفلوں کے ساتھ ہی قرآن کی تفسیر اور اس کے معانی و مفاہیم کے بیان کی محفلیں بھی منعقد کی جائیں، تاکہ معاشرے میں قرآنی اور دینی تعلیمات کی سطح میں اضافہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 797752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش