0
Monday 3 Jun 2019 20:44

پوری قوم رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عید منائے گی، سنی اتحاد کونسل

پوری قوم رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عید منائے گی، سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پوری قوم رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عید منائے گی۔ فواد چودھری فساد چودھری بن چکا ہے، وزیراعظم عمران خان وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو دینی امور میں مداخلت سے روکیں۔ فواد چودھری مولوی فوبیا میں مبتلا ہے۔ فواد چودھری طے شدہ معاملات کو چھیڑ کر نیا پینڈورا باکس نہ کھولیں۔ ملک کسی نئی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پارٹیاں تبدیل کرنے کا ریکارڈ بنانے والا فواد چودھری عمران خان کا نادان دوست ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مفتی محمد مقیم خان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نئے پاکستان کا خواب بکھر گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ پچھلے نو ماہ کے دوران عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے۔ عمران خان کی ٹیم ناقص اور نااہل ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ملک کو ریاست مدینہ کا عکس بنانے کیلئے نظام مصطفے کا نفاذ ضروری ہے۔ نظام مصطفے ہی ملک و قوم کے تمام مسائل کا حل ہے۔ حکمران اشرافیہ کو نظام مصطفے وارا نہیں کھاتا کیونکہ نظام مصطفے ارتکاز دولت کی نفی کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 797763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش