0
Monday 3 Jun 2019 21:00

امام خمینی (رہ) صدی کے عظیم مفکر اور برجستہ علمی و انقلابی شخصیت ہیں، علامہ ساجد نقوی

امام خمینی (رہ) صدی کے عظیم مفکر اور برجستہ علمی و انقلابی شخصیت ہیں، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 30ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امام خمینی (رہ) اس صدی کے عظیم مفکر اور اسلامی معاشرے کی برجستہ علمی و انقلابی شخصیت ہیں، جنہوں نے علم و شعور اور عمل و کردار کے ذریعے مسلمانوں کی صحیح خطوط پر رہنمائی کرکے پیغمبرانہ فریضہ انجام دیا اور عوام کو اسلامی انقلاب کے ذریعے اسلام کی صحیح اور آئیڈیل تصویر دکھائی، جس کے اثرات آج بھی عالم اسلام میں بالعموم اور مملکت ایران پر بالخصوص نظر آتے ہیں، امام خمینی (رہ) جیسی نابغہ روزگار شخصیتیں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، امام خمینی (رہ) دنیائے اسلام کی ایسی معتبر شخصیت ہیں، جو علمی اور تحقیقی میدان میں سرکردہ حیثیت کے حامل ہیں اور سیاسی و عملی میدان میں بھی رہبری و رہنمائی کا عملی و مثالی نمونہ ہیں، ایسی ہمہ جہت شخصیات ہی وقت کا دھارا اور عوام کی تقدیر بدلتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) ایک اعلیٰ فقیہ، عظیم مجتہد، جید مذہبی رہنما اور شخصیت نہیں بلکہ قابل تقلید سیاسی قائد، مثبت اور تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنے والے، مسلمانوں کو اپنے نظریات اور عمل کے ذریعے وحدت کی لڑی میں پرونے والے، عالم اسلام کو اس کے حقیقی مسائل کی طرف متوجہ کرنے والے، امت مسلمہ کو اس کے داخلی اور خارجی دشمنوں کے چہرے شناخت کرانے والے اور دنیا کو اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر میدان میں ارتقاء کے مراحل طے کرنے کی مثال پیش کرنے والے عظیم انسان تھے، یہی وجہ ہے کہ انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں امام خمینی (رہ) نے طویل جلاوطنی کے باوجود ایران کے عوام کی تربیت اور رہنمائی اس انداز میں کی کہ وہ پرامن اور شعوری تحریک کے ذریعے کامیاب ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 797774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش