QR CodeQR Code

بہاولپور، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر وسیم اختر انتقال کر گئے

3 Jun 2019 21:06

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق ڈاکٹر سید وسیم اختر جماعت اسلامی پنجاب کے امیر، پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بھی رہے، ڈاکٹر سید وسیم اختر کچھ عرصہ سے علیل تھے، وہ اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی کی کئی ذمہ داریوں پر فائز رہے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی غلبہ دین اور ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد کی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سید وسیم اختر 63 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ نماز جنازہ کل صبح (بروز منگل) بہاولپور میں ادا کی جائے گی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق  ڈاکٹر سید وسیم اختر جماعت اسلامی پنجاب کے امیر، پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بھی رہے، ڈاکٹر سید وسیم اختر کچھ عرصہ سے علیل تھے، وہ اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی کی کئی ذمہ داریوں پر فائز رہے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی غلبہ دین اور ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد کی۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر کا شمار جماعت اسلامی کے اہم رہنماؤں میں‌ ہوتا تھا۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، سابق امیر سید منور حسن، لیاقت بلوچ امیر العظیم اور قیصر شریف سمیت دیگر راہنماﺅں نے ڈاکٹر سید وسیم اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ  سینیٹر سراج الحق نے ڈاکٹر سید وسیم اختر کی غلبہ دین کیلئے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ قیصر شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سید وسیم اختر  کی نماز جنازہ میں قائم مقام امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم سمیت قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہو گی، ان کی نماز جنازہ کل صبح 8 بجے مرکزی عید گاہ بہاولپور میں ادا کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 797775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797775/بہاولپور-جماعت-اسلامی-کے-مرکزی-رہنما-ڈاکٹر-وسیم-اختر-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org