QR CodeQR Code

ملک چلانے والوں کو سوچنا چاہیئے ملک کی آمدنی ایک روپیہ بھی نہیں ہے، مصطفیٰ کمال

3 Jun 2019 21:09

افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ نام نہاد مہاجر لیڈروں کو کام کا کہو تو کہتے ہیں اختیار نہیں ہے، کچرا اٹھنے کی بات پر اختیار کا رونا روتے ہیں اور اپنے کمیشن کے کام چل رہے ہیں، مسائل جب حل ہونگے جب میئر کرپشن کے بجائے کام کریں اور کردار اچھا کریں۔


اسلام ٹائمز۔  پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک چلانے والوں کو سوچنا چاہیئے ملک کی آمدنی ایک روپیہ نہیں ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، موجود حکومت کی جانب سے کہا جاتا ہے صبر کریں جلد خوشخبری ائے گی، زندہ بچ گئے تو خوشخبری سنائیں گے، یہاں غریب کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں یا خودکشی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر افطار ڈنر کی تقریب میں  پاک سرزمین پارٹی صدر انیس قائم خانی، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے ممبر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد مہاجر لیڈروں کو کام کا کہو تو کہتے ہیں اختیار نہیں ہے، کچرا اٹھنے کی بات پر اختیار کا رونا روتے ہیں اور اپنے کمیشن کے کام چل رہے ہیں، مسائل جب حل ہونگے جب میئر کرپشن کے بجائے کام کریں اور کردار اچھا کریں اور حکمرانوں سے آنکھیں ملا کر بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کراچی ٹھیک کرنا چھ ماہ کا کام ہے، اس کے لئے بہت کچھ نہیں کرنا صرف اپنا کردار ٹھیک کرنا ہے، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ہمارا ساتھ دیں، اکیس جولائی کو باغ جناح میں پی ایس پی کا جلسہ ہے تمام لوگ اس میں ضرور شرکت کریں، مسائل کے حل کیلئے ہماری آواز سے اپنی آواز ملائیں۔


خبر کا کوڈ: 797778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797778/ملک-چلانے-والوں-کو-سوچنا-چاہیئے-کی-آمدنی-ایک-روپیہ-بھی-نہیں-ہے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org