0
Monday 3 Jun 2019 22:16

پشاور، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو عید جیل میں گزارنا پڑے گی

پشاور، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو عید جیل میں گزارنا پڑے گی
اسلام ٹائمز۔ پولیس سٹیشن اکبر پورہ کے سٹیشن ہاؤس آفیسر جمشید خان خٹک نے کہا ہے کہ عید کی چاند رات کی خوشی کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے 10 چھاپہ مار دستے تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو عید جیل میں گزارنا پڑے گیا۔ لہٰذا ہوائی فائرنگ نہ کی جائے۔ انہوں نے پولیس سٹیشن اکبر پورہ میں علمائے کرام، معززین علاقہ اور بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او نوشہرہ منصور امان اور ایس ڈی پی او اظہار شاہ خان کی ہدایت پر اکبر پورہ اور 25 نواحی دیہات میں ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے 10 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ انصاف کمیٹی ضلع نوشہرہ کے سابق چیئرمین سید سبز علی شاہ، ڈسٹرکٹ کونسلر میاں انعار اللہ جان، ناظم مکرم شاہ، ناظم جہانزیب خان، نائب ناظم دوستان خان، ملک مشتاق خان، ملک نادر خان، خورشید خان، سید مزین شاہ اور ملک اکرم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی تما م مساجد میں عید کی چاند رات پر ہوائی فائرنگ نہ کرنے کے سلسلے میں لائوڈ سپیکر پر اعلان کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 797785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش