QR CodeQR Code

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کل پشاور میں عیدالفطر کا اعلان کردیا

3 Jun 2019 22:27

ذرائع کے مطابق  ملک میں ایک بار پھر دو عیدیں منائی جائیں گی، پشاور میں مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے عید کا چاند نظر آنے اور کل عید الفطر کا اعلان کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی نے کل صوبائی دارالحکومت میں عید الفطر کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق  ملک میں ایک بار پھر دو عیدیں منائی جائیں گی، پشاور میں مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے عید کا چاند نظر آنے اور کل عید الفطر کا اعلان کردیا ہے۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چاند کی شہادتیں وصول کی گئیں اور مبینہ شہادتیں موصول ہونے کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں مقامی کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پورے ملک میں ایک دن عید اور رمضان کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیرمین بنانے کی تجویز دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 797786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797786/مفتی-شہاب-الدین-پوپلزئی-نے-کل-پشاور-میں-عیدالفطر-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org