0
Monday 3 Jun 2019 23:01

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا سکردو ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت کی

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا سکردو ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت کی
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سکردو ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے نئے تعمیر ہونے والے ٹراما سنٹر اور ایمرجنسی وارڈز اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا، ڈاکٹر یاسمین نے مریضوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل دریافت کئے۔ اس موقع پر انہوں نے سکردو ہسپتال میں ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ ڈاکٹر یاسمین نے گلگت بلتستان کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کیلئے پنجاب میں سیٹوں میں اضافہ کر کے انکو ٹریننگ دینے کا اعلان کیا۔ سکردو ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد اشرف خان نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو سکردو ہسپتال میں جاری منصوبوں اور ہسپتال کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ہسپتال میں مشینری ایم آر آئی اور 5 سو بیڈ نئے ہسپتال کی تعمیر اور دیگر مسائل کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی اور پنجاب حکومت کی جانب سے سکردو ہسپتال کے لئے فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سکردو ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نصب کرنے اور ہسپتال کو 5 سو بیڈ بنانے کے لئے پنجاب حکومت کوشش کرے گی اور وزیر اعظم عمران خان سے بھی اس بارے میں بات ہو گی۔ یاد رہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد گلگت بلتستان کے ایک ہفتے کے دورے پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 797787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش