0
Tuesday 4 Jun 2019 09:38

لاہور، ایس پیز کو سکیورٹی کی مانیٹرنگ پر لگا دیا گیا

لاہور، ایس پیز کو سکیورٹی کی مانیٹرنگ پر لگا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی زیرصدارت چاند رات اور عید الفطر کی سکیورٹی کے حوالہ سے ڈویژنل ایس پیز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ ویڈیو لنک اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنزاسماعیل الرحمٰن کھاڑک، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی نوید ارشاد، ایس پی سٹی سید غضنفر علی شاہ، ایس پی سکیورٹی فیصل شہزاد اور دیگر افسران شامل تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈویژنل ایس پیز چاند رات پر شاپنگ سنٹرز، مارکیٹوں، ریستوران اور اہم شاہراہوں کی خود مانیٹرنگ کریں۔ نقصِ امن کا باعث بننے والے سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔
 
انہوں نے کہا کہ مساجد، عبادت گاہوں اور کھلی جگہوں پر عید اجتماعات کے سکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کریں۔ عیدالفطر کے موقع پر تفریحی گاہوں اور پارکوں میں آنیوالے شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت میں ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی اور عزت و احترام سے پیش آئیں۔ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔
خبر کا کوڈ : 797823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش