0
Tuesday 4 Jun 2019 12:39

ڈی آئی خان، عوام روزے سے، پولیس لائن میں نماز عید ادا کی گئی

ڈی آئی خان، عوام روزے سے، پولیس لائن میں نماز عید ادا کی گئی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں آج سرکاری سطح پہ عید الفطر خاموشی کے ساتھ منائی جارہی ہے جبکہ تمام مکاتب فکر کے عوام روزے سے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے رات گئے عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا تھا جسے عوام نے متفقہ طور پر مسترد کر دیا اور آج ڈی آئی خان میں عید نماز کا کوئی اجتماع نہیں ہوا۔ اہل سنت اور اہل تشیع علماء نے متفقہ طور پر عید الفطر کے سرکاری اعلان کو مسترد کرتے ہوئے روزے کا اعلان کیا تھا۔ تمام مسالک کے علماء نے فیصلہ کیا کہ روزہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر رکھا گیا اور  عیدالفطر بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر کی جائے گی تاہم سرکاری سطح پر آج عید منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس لائن ڈیرہ میں آج نماز عید کا اجتماع ہوا۔ جس میں انتہائی قلیل تعداد میں سرکاری افراد نے شرکت کی۔ بیشتر سرکاری اہلکار بھی آج روزے سے ہیں۔ رات گئے کمشنر ڈیرہ کی جانب سے عید کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 797824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش