QR CodeQR Code

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل حادثے کی صورت میں متعلقہ تھانے کیخلاف کارروائی ہو گی، حفیظ الرحمن

4 Jun 2019 09:43

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے عید الفطر کے دنوں میں موٹر سائیکل چلانے والوں کو ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے عید الفطر کے دنوں میں موٹر سائیکل چلانے والوں کو ہیلمٹ کا استعمال لازمی بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلمٹ کے بغیر اگر موٹر سائیکل حادثے میں کسی قیمتی جان کو نقصان ہوا تو متعلقہ تھانے کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ والدین سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں اور کم عمر بچوں کو گاڑیاں چلانے کی بھی اجازت نہ دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 797825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797825/ہیلمٹ-کے-بغیر-موٹر-سائیکل-حادثے-کی-صورت-میں-متعلقہ-تھانے-کیخلاف-کارروائی-ہو-گی-حفیظ-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org