0
Tuesday 4 Jun 2019 10:16

سکردو ایئر پورٹ پر ٹوریسٹ انفارمیشن ڈیسک کا افتتاح

سکردو ایئر پورٹ پر ٹوریسٹ انفارمیشن ڈیسک کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد نے سکردو ایئر پورٹ پر سیاحوں کی سہولت کی خاطر ٹوریسٹ انفارمیشن ڈیسک کا افتتاح کر دیا جہاں سیاحوں کو بلتستان کے سیاحتی مقامات کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی۔ ملکی و غیر ملکی سیاح انفارمیشن ڈیسک پر ہوٹلوں کے نرخ نامے، رینٹ اے کار کے نرخ، سیاحتی مقامات تک رسائی سمیت تمام ضروری معلومات حاصل کر سکیں گے۔ یہ ڈیسک روزانہ کی بنیاد پر فلائٹ آپریٹ ہونے کے وقت فنکشنل رہے گا۔ ڈی سی سکردو نوید احمد نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس اور محکمہ سیاحت کا سٹاف سیاحوں کی رہنمائی کرے گا، ہم نے سیاحت کے فروغ کیلئے رواں سال کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں جس میں ٹورسٹ ایپ کے نام سے ایک ایپ بھی شامل ہے جہاں پر دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھے ہوئے سیاح بلتستان اور سکردو کے حوالے سے اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 797827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش