0
Tuesday 4 Jun 2019 10:45

پنجاب حکومت کی جانب سے جدید مشینری محکمہ صحت گلگت بلتستان کے حوالے

پنجاب حکومت کی جانب سے جدید مشینری محکمہ صحت گلگت بلتستان کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی جانب سے گیارہ ایمبولینس سمیت جدید مشینری محکمہ صحت گلگت بلتستان کے حوالے کر دی گئی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گورنر جی بی راجہ جلال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس گلگت میں ایمبولینس کی چابیاں تقسیم کیں۔ گورنر ہاؤس میں مشینری فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت جی بی کی  تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہے، صوبائی حکومت اسلام آباد آ کر پاؤں اور گلگت میں گلے پڑنے کی کوششوں اور سازشوں سے باز رہے۔ تقریب سے گورنر راجہ جلال، فتح اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 797830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش