QR CodeQR Code

گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ عید لاہور میں منائیں گے

4 Jun 2019 11:40

گورنر پنجاب کا آبائی علاقہ پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کے گاوں بہارتی سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں رہنما اس بار عید اپنے آبائی علاقوں کے بجائے لاہور میں ہی منا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عیدالفطر لاہور میں ہی منائیں گے۔ گورنر پنجاب کا آبائی علاقہ پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کے گاوں بہارتی سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں رہنما اس بار عید اپنے آبائی علاقوں کے بجائے لاہور میں ہی منا رہے ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نماز عید بادشاہی مسجد میں ادا کریں گے اور اس کے بعد فاونٹین ہاوس کا دورہ کریں گے جہاں وہ فاونٹین ہاوس میں مقیم افراد میں عید کے تحائف تقسیم کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عید کے روز ایوان وزیراعلیٰ میں صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے اور اس کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کریں گے جہاں وہ بیورو میں مقیم بچوں کیساتھ وقت گزاریں گے اور ان میں عید کے تحائف تقسیم کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 797849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797849/گورنر-پنجاب-اور-وزیراعلی-عید-لاہور-میں-منائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org