0
Tuesday 4 Jun 2019 13:55

خیبرپختونخوا حکومت کا آج عید منانے کا فیصلہ نامناسب ہے اور اس سے جگ ہنسائی ہوئی ہے، فواد چوہدری

خیبرپختونخوا حکومت کا آج عید منانے کا فیصلہ نامناسب ہے اور اس سے جگ ہنسائی ہوئی ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت کے آج (منگل) عید منانے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا آج عید منانے کا فیصلہ نامناسب ہے اور اس سے جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں تھا، مذہبی تہوار کی بنیاد بھی جھوٹ پر رکھ دی گئی ہے، دنیا میں ایسے تاثر گیا کہ جیسے جھوٹ کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں مسلک اور مقامی لڑائیوں میں نہیں پڑتیں، جو جہاں چاہے عید کرے مگر جھوٹ کی بنیاد پر نہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جہالت کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا، پرنٹنگ پریس اور ریلوے کا سفر برسوں تک حرام قرار دیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ جب کہ لاؤڈ اسپیکر کو حلال کرتے کرتے کئی سال لگ گئے، چاند کا مسئلہ بھی حل ہو ہی جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، جو ملک ہمارے ساتھ آزاد ہوئے وہ آج کہاں کھڑے ہیں، معاشرے نئی سوچ کی قیادت میں آگے بڑھتے ہیں، امید ہے قوم کا باشعور طبقہ ہر معاملے پر خاموش نہیں رہے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پسماندہ سوچ کو مستر د کرنا چاہیے، پاکستان میں بھی آخری فتح علم اور عقل کی ہونی ہے۔ خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار جمیل سومرو نامی ٹوئٹر صارف کی جانب سے استعفے کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے بھی کیا تھا۔ 
 
خبر کا کوڈ : 797875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش