QR CodeQR Code

وزیراعظم نے بےکس، بے بس قیدیوں کا جرمانہ ادا کرکے خاندانوں کو عید کا تحفہ دیا ہے، فردوس عاشق اعوان

4 Jun 2019 14:25

معاون خصوصی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے، محض جرمانہ ادا کرنے کی استطاعت نہ ہونے پر قیدیوں کو عقوبت سے نجات دلانا اسلام کے احکامات پر عمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بے کس، بے بس قیدیوں کے جرمانے ادا کرکے خاندانوں کو عید کا تحفہ دیا ہے، قیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بے کس اور بے بس قیدیوں کے جرمانے ادا کروا کر آٹھ سو بیس خاندانوں کو عید کا تحفہ دیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے، محض جرمانہ ادا کرنے کی استطاعت نہ ہونے پر قیدیوں کو عقوبت سے نجات دلانا اسلام کے احکامات پر عمل ہے۔ یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا ، یہ قیدی سزا کی مدت پوری کر چکے تھے مگر جرمانہ ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 797879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797879/وزیراعظم-نے-بےکس-بے-بس-قیدیوں-کا-جرمانہ-ادا-کرکے-خاندانوں-کو-عید-تحفہ-دیا-ہے-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org