QR CodeQR Code

پاکستان کو قائد اور اقبال کا ملک بنائیں گے، چودھری سرور

4 Jun 2019 15:06

گورنر پنجاب کو عید کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ ہم اپنے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کیلئے قربانیاں دیں، شہداء نے ملک اور اس کے مستقبل کو محفوظ کرنے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔


اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک   باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کیلئے قربانیاں دیں، شہداء نے ملک اور اس کے مستقبل کو محفوظ کرنے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ شہداء کے اہلِ خانہ اور رشتے داروں کے ساتھ پورے پاکستان کے عوام کی ہمدردیاں ہیں اور سب ملکر ملک کو وہ پاکستان بنائیں گے جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا۔
 


خبر کا کوڈ: 797887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797887/پاکستان-کو-قائد-اور-اقبال-کا-ملک-بنائیں-گے-چودھری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org