?>?> فواد چوہدری کا خیبرپختونخوا حکومت سے چاند کی شہادتیں دینے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا مطالبہ - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 4 Jun 2019 15:22

فواد چوہدری کا خیبرپختونخوا حکومت سے چاند کی شہادتیں دینے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا مطالبہ

فواد چوہدری کا خیبرپختونخوا حکومت سے چاند کی شہادتیں دینے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خیبر پختونخوا میں چاند کی شہادتیں دینے والوں پر مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا فیصلہ نامناسب ہے اس فیصلے سے جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ پاکستان میں رواں سال بھی دو عیدوں کا تنازع حل نہ ہوسکا، پشاور میں مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے اور آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا  جس کے بعد خیبرپختونخوا میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ پشاور سمیت دوسرے شہروں میں آج نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، تاہم وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند کی شہادتیں دینے والوں پر مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سب پر جھوٹا مقدمہ بننا چاہئے، چاند کی رویت کے حوالے سے گمراہ کن باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا حکومت کبھی مسلک اور مقامی لڑائیوں میں نہیں پڑتی، جو جہاں چاہے عید کرے مگر جھوٹ کی بنیاد پر نہیں، گزشتہ روز چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں تھا، مذہبی تہوار کی بنیاد بھی جھوٹ پر رکھ دی گئی ہے، جہالت کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا۔ واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے قمری کیلنڈر جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق 5 جون بروز بدھ کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم رواں سال بھی پاکستانیوں کی پورے ملک میں ایک عید منانے کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔
خبر کا کوڈ : 797899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش