0
Tuesday 4 Jun 2019 17:15

جموں و کشمیر کا مسئلہ زیر توجہ ہے، امت شاہ

جموں و کشمیر کا مسئلہ زیر توجہ ہے، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کو مرکز بناکر بھارت کی داخلی صورتحال کے حوالے سے ایک طویل میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت دوول اور انٹلی جنس بیورو سربراہ بھی موجود رہے۔ انہوں نے اجیت دوول، داخلہ سیکریٹری راجیو گوبا، آئی بی سربراہ راجیو جین کی جگہ ان کے نمائندے انیل دسمانہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔ جوائنٹ سیکریڑیز نے وزیر کو داخلی صورتحال کے حوالے سے پرزنٹیشن دی۔ امت شاہ کو کشمیر اور سرحدی علاقوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ سیکریٹری را، نے امت شاہ کو ملک کو درپیش سیکورٹی چیلنجوں کے بارے میں مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا، انہیں جنگجوؤں کی جانب سے خطرات اور پاکستان و بنگلہ دیش میں موجود جنگجو گروپوں کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے اندرونی سیکورٹی ڈیپاٹمنٹ اور کشمیر امور ڈویژن نے الگ الگ خصوصی نوٹ پیش کئے۔ بتایا جاتا ہے کہ امت شاہ نے نکسل واد تشدد پر تشویش کا اظہار کیا اور انہوں نے جہادی گروپوں کی سرگرمیوں، خاص کر کیرالہ اور ملحقہ ریاستوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ وزیر داخلہ آئندہ آنے والے ایام کے دوران مختلف سیکورٹی فورسز کے سربراہان سے بھی ملنے والے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 797906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے