0
Tuesday 4 Jun 2019 16:10

منہاج القران کے زیر اہتمام لاہور میں دس روزہ شہر اعتکاف 2019ء کا انعقاد

منہاج القران کے زیر اہتمام لاہور میں دس روزہ شہر اعتکاف 2019ء کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی منہاج القران کے زیر اہتمام شہر اعتکاف کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور میں منعقد ہونیوالے اجتماعی اعتکاف میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دس روزہ روحانی، تربیتی اور اِصلاحی دروسِ تصوف و ادب کا سلسلہ ویڈیو لنک کے ذریعے جاری رہا۔ دروس کیلئے غُنْيَةُ الطَّالِبِيْن اور بِدَايَةُ الْهِدَايَة کا انتخاب کیا گیا تھا۔ پانچ روز خطابات کا موضوع شیخ عبدالقادر جیلانی کی کتاب غنیۃ الطالبین کا آخری باب تھا جو کہ تصوف اور آداب و اخلاق پر مشتمل ہے۔ شہر اعتکاف کے دروس کا دوسرا حصہ امام غزالی کی عظیم تصنیف بدایۃ الہدایۃ سے لیا گیا۔ علاوہ ازیں نماز تراویح، اجتماعی دعاؤں اور مختلف تربیتی نشستیں بی ساتھ ساتھ جاری رہیں۔ شہر اعتکاف میں ملک کے تمام صوبوں سے دس ہزار کے قریب افراد نے شرکت کی۔
 
 
خبر کا کوڈ : 797909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش