0
Tuesday 4 Jun 2019 20:39

عیدالفطر مسلمانوں کے لئے روزوں کا انعام ہے، محمد حسین محنتی

عیدالفطر مسلمانوں کے لئے روزوں کا انعام ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ عیدالفطر مسلمانوں کے لئے روزوں کا انعام ہے، عید کی ان پرمسرت گھڑیوں میں غرباء و مساکین کو شامل جبکہ قبلہ اول فلسطین، کشمیر اور مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ عیدالفطر پر جاری اپنے پیغام میں صوبائی امیر نے مزید کہا کہ آج کے دن اس عزم کا اظہا کیا جائے کہ غلبہ دین کی جدوجہد کو تیز اور پاکستان میں قرآن سنت کا نظام نافذ کرکے دم لیں گے، عید کی اصل روح اللہ کو یاد اور ان کی بے شمار نعمتوں کا شکر بجا لانا ہے، اپنی خوشیوں کے ساتھ لوگوں کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ گویا تیاری و احتساب کا مہینہ تھا تو اس کے بعد عید کے دن نئے عزم و نئے شعور کے ساتھ زندگی کے آغاز کا دن ہے، عیدالفطر روحانی سکون کا یوم سعید ہے، اگر پورا سال بلکہ پوری زندگی رمضان کی طرح گذاری جائے تو یہ دنیا جنت بن جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ عیدالفطر کے موقع پر عالم اسلام وطن عزیز کی ترقی و سلامتی اور مظلوم مسلمانوں کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 797966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش