QR CodeQR Code

شوکت یوسفزئی اگر پوپلزئی کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو حکومت انکے حوالے کردیں، مفتی منیب الرحمن

4 Jun 2019 21:02

کے پی حکومت کے وزیر اطلاعات پر طنز کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ شوکت یوسفزئی حقیقت پسند آدمی ہیں، بی آر ٹی منصوبہ بھی پوپلزئی کی تحویل میں دے دینا چاہیئے، اس سے ان کی حکومت پر لگے داغ دھل جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شوکت یوسفزئی کے شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین بنانے کے مشورے پر مفتی منیب الرحمان نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی حکومت سے پوپلزئی کنٹرول نہیں ہوتے تو حکومت ان کے حوالے کردیں۔ تفصیلات کے مطابق شوال کے چاند پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اور چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان آمنے سامنے آگئے، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے شوکت یوسفزئی کی جانب سے شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین بنانے کی تجویز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ شوکت یوسفزئی حقیقت پسند آدمی ہیں، بی آر ٹی منصوبہ بھی پوپلزئی کی تحویل میں دے دینا چاہیئے، اس سے ان کی حکومت پر لگے داغ دھل جائیں گے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ کے پی حکومت سے پوپلزئی کنٹرول نہیں ہوتے تو حکومت ان کے حوالے کردیں۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پورے ملک میں ایک دن عید اور رمضان کے لئے مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز دی تھی۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اگر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی کمیٹی کا چیئرمین بنانے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیئے، ہم چاہتے ہیں قوم اب دو دو روزوں اور عید سے باہر نکلے۔


خبر کا کوڈ: 797968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797968/شوکت-یوسفزئی-اگر-پوپلزئی-کو-کنٹرول-نہیں-کرسکتے-حکومت-انکے-حوالے-کردیں-مفتی-منیب-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org