0
Tuesday 4 Jun 2019 21:23

گلگت میں عید الفطر کی نماز مرکزی عید گاہ امامیہ سنٹر جوٹیال میں صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی

گلگت میں عید الفطر کی نماز مرکزی عید گاہ امامیہ سنٹر جوٹیال میں صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں نماز عید کے اوقات مقرر کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق مرکزی عید گاہ امامیہ سنٹر جوٹیال میں عید الفطر کی نماز صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی، دوسری جانب مرکزی عید گاہ اہل سنت میں عید الفطر کی نماز صبح 7 بجکر 45 بجے اور اسماعیلی جماعت کی نماز عید شاہ کریم ہاسٹل گلگت میں صبح 8 بجے ادا کی جائے گی۔ ادھر ضلعی انتظامیہ نے چاند رات کو ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے، مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں کی سکیورٹی بھی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 797971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش