0
Tuesday 4 Jun 2019 22:20

پاکستان کیلئے امن، خوشحالی اور ترقی کی دعا کیساتھ عید مبارک، آرمی چیف

پاکستان کیلئے امن، خوشحالی اور ترقی کی دعا کیساتھ عید مبارک، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عوام کو  پاکستان کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کی دعا کے ساتھ عید کی مبارک دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہل وطن کو عید الفطر کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کی دعا کے ساتھ عید مبارک ہو۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف سمیت بحری اور فضائی افواج کے سربراہان نے بھی پاکستانی قوم کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 797978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش