0
Tuesday 4 Jun 2019 22:32

عید کے بعد گلگت بلتستان میں 700 نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

عید کے بعد گلگت بلتستان میں 700 نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم گلگت بلتستان حاجی ابراہیم چنائی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد جی بی میں 700 نئے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے، مقامی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے ابراہیم ثنائی کا کہنا تھا کہ اسامیوں کو عید الفطر کے فوری بعد مشتہر کیا جائیگا، سات سو سے زائد نئے اساتذہ کی بھرتیوں کے بعد سکولوں میں اساتذہ کا فقدان ختم ہو جائے گا، نئی بھرتیاں سی ٹی ایس پی کے تحت میرٹ پر ہونگی، کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئے اساتذہ کی بھرتیوں میں سائنس اساتذہ کو ترجیح دی جائے گی، پڑھے لکھے نوجوان ٹیسٹ انٹرویو کی تیاری شروع کریں، بڑی آسامیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایجوکیشن میں بڑی اصلاحات لائی ہیں، تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر آفیسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ سیاسی دباو میں آکر اساتذہ کو ادھر ادھر نہ کریں کیونکہ اس عمل سے تعلیم متاثر ہوتی ہے، آئندہ سرمائی چھٹیوں میں ہی اساتذہ کے تبادلے ہونگے اور پورے سال میں کہیں بھی کسی استاد کا کوئی تبادلہ نہیں ہو گا، اس طرح ہمیں اساتذہ کی کارکردگی جانچنے میں بڑی آسانی ہو گی اور بلیم گیم نہیں چلے گی ورنہ تعلیمی سیشن کے آغاز کے بعد اساتذہ کے تبادلے ہونے سے سکولوں کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری اٹھانے کیلئے کوئی تیار نہیں ہو گا، اساتذہ ایک دوسرے پر الزامات لگا کر بری الزمہ ہونے کی کوشش کریں گے، اس بلیم گیم کو ختم کرنے کیلئے آئندہ اساتذہ کے تبادلے جنوری فروری کی چھٹیوں میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 797979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش