0
Tuesday 4 Jun 2019 22:55

جنوبی وزیرستان، رستم بازار وانا میں لیویز فورس کی ایک ماہ بعد انٹری

جنوبی وزیرستان، رستم بازار وانا میں لیویز فورس کی ایک ماہ بعد انٹری
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے صدر بازار وانا کے رستم بازار میں لیویز فورس نے ایک عرصہ کے بعد تجاوزات اور پٹاخوں کے علاوہ ٹریفک خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی ہے جس پر بعض حلقوں کی جانب سے اطمینان کا اظہار نہیں کیا جا رہا۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے گزشتہ ایک ماہ سے رستم بازار کو لاوارث چھوڑ دیا تھا اور فورسز کی غیرموجودگی میں رستم بازاروانا میں کئی افراد قتل ہوئے۔ دوسری جانب لیویزفورس کی رستم بازار آمد کئی چھابڑی فروشوں کیلئے باعث نقصان ثابت ہوئی تو فورس نے فائر کریکرز بھی پکڑے اور ٹریفک کی خلاف ورزی پر کئی گاڑیوں کے ٹائرز پنکچر کروائے۔ ان تمام کارروائیوں کی نگرانی  SHOمحمدعلی اورAC  وانا نے کی۔ دوسری جانب علاقہ کی عوام نے لیویز کی کارروائیوں پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 797980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش