0
Tuesday 4 Jun 2019 23:14

مہنگائی کے باعث عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، وقار مہدی

مہنگائی کے باعث عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے اپنی نالائقی اور نااہلی کے باعث پاکستان کو بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے، ملک شدید معاشی اور اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے عوام پر منہگائی کے پہاڑ گرا دیئے ہیں، پٹرول کی قیمتوں میں بلاجواز ہوشربا اضافہ کرکے عوام کو عید کا تحفہ دیا ہے۔ اپنے بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی کے باعث عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں ہیں، لوگ عید پر اپنے بچوں کی خوشیاں پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو جو جھوٹے سبز باغ دکھائے تھے، اسکا سچ 10 ماہ میں ہی سامنے آگیا ہے اور معاشی ماہرین کے مطابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ در اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت برسراقتدار آئی ہے، 10 لاکھ لوگ بے روزگار اور ایک کروڑ لوگ غربت کی لیکر سے نیچے چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جو بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، وہ غریب دشمن اور امیر دوست بجٹ ہوگا، کیونکہ حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا ہے، اس میں حکومت سارا بوجھ غریب عوام پر ہی ڈالے گی اور امیر طبقے کو بھرپور فائدہ پہنچائے گی۔
خبر کا کوڈ : 797983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش