QR CodeQR Code

پاک فوج کا رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ

5 Jun 2019 00:27

ذرائع کے مطابق فوج نے راشن، سفری الاؤنس، انتظامی اخراجات میں کمی اور دفاعی ترقیاتی اخراجات موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان اقدامات کے نتیجے میں بچ جانے والی رقم کو قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے اور موجودہ بجٹ میں کٹوتی کرکے رقم قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی بہتری پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کی بہتری کے لیے پاک فوج نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بڑا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پاک فوج نے رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے اور موجودہ الاؤنسز میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج نے راشن، سفری الاؤنس، انتظامی اخراجات میں کمی اور دفاعی ترقیاتی اخراجات موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان اقدامات کے نتیجے میں بچ جانے والی رقم کو حکومت قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے فوج کے اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاک فوج کی طرف سے دفاعی اخراجات میں رضا کارانہ کٹوتی قابل تعریف ہے، سلامتی کو درپیش چیلنجز کے باوجود مالی مشکلات کے تحت ایسا کیا گیا، یہ فیصلہ حقیقی قومی ادارے کی حب الوطنی کی عکاسی اور احسن اقدام ہے۔


خبر کا کوڈ: 797989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797989/پاک-فوج-کا-رضا-کارانہ-طور-پر-دفاعی-بجٹ-میں-اضافہ-نہ-لینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org