0
Wednesday 5 Jun 2019 09:47

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس لائن میں نماز عید ادا کی

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس لائن میں نماز عید ادا کی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں عیدالفطر کی نماز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی۔ وزیراعلیٰ نماز عید ادا کرنے کے بعد لوگوں سےعید ملے۔ اس موقع پر ملکی ترقی، خوشحالی، استحکام، دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پولیس لائنز میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہداء کے لواحقین کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ہمیں آج شہداء کے اہل خانہ کو بھی یاد رکھنا ہے، دعا ہے کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کرے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ذاتی اختلافات اپنی جگہ، قومی مفاد کو سب کو مقدم رکھنا ہے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری  پنجاب یوسف نسیم کھوکھر، آئی جی عارف نواز، ڈی آئی جی آپریشنز محمد اشفاق، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانعام وحید، ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک، ایس ایس پی ذیشان اصغر، ایس ایس پی فیصل شہزاد، ایس ایس پی فیصل مختار سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نمازِعید کی ادائیگی کے بعد  ایس او ایس ویلیج گئے جہاں انہوں نے ایس او ایس ویلیج میں مقیم بچوں کیساتھ وقت گزارا اور ان میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ نے ایس او ایس ویلیج میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔ سردارعثمان بزدار نے بچوں کو پیار کیا اور ان سے شفقت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس او ایس ویلیج میں زیر کفالت بچے و بچیاں خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، عید کے روز بچوں کو خوشیوں میں شریک کرنے آیا ہوں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عید کے روز مجھے یہاں آ کر بے حد خوشی ہوئی، بے سہارا بچوں کی کردار سازی ایک قومی فریضہ ہے، ہم سب کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، نادار افراد کو خوشیوں میں شریک کرنا ہماری مذہبی ذمہ داری بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 798002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش