0
Wednesday 5 Jun 2019 11:21

افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کیلئے قربانی دی ہے، فردوس عاشق

افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کیلئے قربانی دی ہے، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کے لیے قربانی دی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کا دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینا ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایک بڑا اور غیر معمولی فیصلہ ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کا وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری اور جذبے پر اعتماد ہے، انشاء الله ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے۔ واضح رہے کہ افواج پاکستان نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے دفاعی اخراجات موخر کرنے اور فوج کے راشن، سفری اخراجات اور انتظامی اخراجات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 798008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش