0
Wednesday 5 Jun 2019 15:28

کشمیر اور فلسطینوں کی جدوجہد میں مظلوموں کیساتھ ہیں،چودھری سرور

کشمیر اور فلسطینوں کی جدوجہد میں مظلوموں کیساتھ ہیں،چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، پرامن احتجاج کریں، حکومت کوئی گڑبڑ نہیں کرے گی۔ لاہور میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد فاونٹین ہاوس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت چیلنجز سے نمٹنے کی کوششیں کر رہی ہے، حکومت نیک نیتی کیساتھ اس ملک کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر جماعت کا حق ہے، اپوزیشن ضرور احتجاج کرے، پُرامن احتجاج پر ہم گڑبڑ نہیں کریں گے، قانون کا احترام سب پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینٹینر اپوزیشن خود افورڈ کر سکتی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ چاند کا جھگڑا نہیں، فواد چودھری اور مفتی صاحبان دونوں کے موقف درست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطینوں کی جدوجہد میں مظلوموں کے ساتھ ہیں، ان شاء اللہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور وہ جلد ہی آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے، کیوں کہ جس جدوجہد میں خون سے آبیاری شامل ہو جائے وہ تحریک امر ہو جایا کرتی ہیں، ان کی آزادی کوئی نہیں روک سکتا۔
خبر کا کوڈ : 798019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش