QR CodeQR Code

مردان، قبرستان سے کروڑوں روپے مالیت کے 2 مجسمے برآمد

5 Jun 2019 17:30

مجسمے بیرون ملک اسمگل کرنے کی غرض سے چھپائے گئے تھے جنہیں موقع ملتے ہی بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا، اس بارے میں انکوائری شروع کردی گئی ہے کہ اس معاملے میں کن بااثر افراد کا ہاتھ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرکیالوجی ڈائریکٹریٹ نے مردان پولیس کے تعاون سے سلیم خان کلے میں ایک کارروائی کے دوران قبرستان سے بدھا کے دو مجسمے برآمد کرلئے جن کی مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مردان کے قبرستان سے بدھا کے دو مجسمے برآمد ہوئے ہیں۔ کارروائی آرکیالوجی ڈائریکٹریٹ نے مردان کے علاقے سلیم خان کلی کے قبرستان میں ایک اطلاع پر کی، دونوں مجسموں کی مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔ یہ مجسمے قبرستان میں کھدائی کے دوران برآمد کئے گئے۔ کارروائی میں مردان پولیس نے بھی حصہ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجسمے بیرون ملک اسمگل کرنے کی غرض سے چھپائے گئے تھے جنہیں موقع ملتے ہی بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا، اس بارے میں انکوائری شروع کردی گئی ہے کہ اس معاملے میں کن بااثر افراد کا ہاتھ ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 798027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798027/مردان-قبرستان-سے-کروڑوں-روپے-مالیت-کے-2-مجسمے-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org