QR CodeQR Code

چارسدہ، 3 بھائیوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

5 Jun 2019 17:35

11 رکنی ٹیم میں آئی ایس آئی، اسپیشل برانچ اور ایم آئی سمیت پولیس کے اعلٰی افسران شامل کئے گئے ہیں جو ڈی آئی جی مردان کو واقع کی رپورٹ فراہم کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے گاؤں عمرزئی میں 25 مئی کو بعض بااثر افراد کی جانب سے جائیداد کے تنازعے پر تین بھائیوں کے قتل کی ہولناک واردات کے کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ میڈیا کو موصول ہونے والی جے آئی ٹی کی نقل کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ  نذیر خان جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔ 11 رکنی ٹیم میں آئی ایس آئی، اسپیشل برانچ اور ایم آئی سمیت پولیس کے اعلٰی افسران شامل کئے گئے ہیں جو ڈی آئی جی مردان کو واقع کی رپورٹ فراہم کرے گی۔ دریں اثناء عوامی دباؤ کے بعد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت کئی دفعات شامل کرلئے گئے ہیں جن میں 109، 212، 213 اور 392 شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بااثر ملزمان نے 25 مئی کو 3 سگے بھائیوں کو جائیداد کے تنازعے پر قتل کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 798028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798028/چارسدہ-3-بھائیوں-کے-قتل-کی-تحقیقات-کیلئے-جے-آئی-ٹی-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org