0
Wednesday 5 Jun 2019 17:43

پشاور، چاند رات پر ہوائی فائرنگ کیخلاف مہم کامیاب

پشاور، چاند رات پر ہوائی فائرنگ کیخلاف مہم کامیاب
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس کے مثبت اقدامات اور کڑی نگرانی کے باعث امسال چاند رات پر صوبائی دارالحکومت میں ہوائی فائرنگ نہ ہونے کے برابر رہی، تاہم بعض مقامات پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا۔ پشاور پولیس نے ہمیشہ کی طرح امسال بھی ہوائی فائرنگ کے تدارک کے خلاف بھر مہم چلائی تھی جس کے تحت پشاور پولیس نے سول سوسائٹی، تاجر تنظیموں اور منتخب عوامی نمائندوں کے تعاون سے ضلع بھر میں آگاہی واک کا اہتمام کیا۔ اسی طرح پی ایل سی ممبران کے ساتھ خصوصی میٹنگز بھی کی گئیں۔ پشاور پولیس کے بیانیہ کو عوام تک پہنچانے کی خاطر ممبر و محراب کو بھی بروئے کار لاتے ہوئے مساجد میں جمعتہ الوداع کے موقع پر علمائے کرام کے ذریعے وعظ و نصیحت بھی کرائی گئی۔ مہم کو جامع بنانے اور عوام کو ہوائی فائرنگ کے نقصانات سے پوری طرح آگاہ کرنے کی خاطر پشاور پولیس کی جانب سے ایک خصوصی اصلاحی ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہو کر عمر بھر کیلئے معذور افراد کے تاثرات پیش کئے گئے جبکہ پیر کے روز خصوصی طور پر مساجد سے ہوائی فائرنگ کیخلاف اعلانات بھی کرائے گئے جن کی وجہ سے پشاور پولیس چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں کامیاب رہی۔
خبر کا کوڈ : 798029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش