QR CodeQR Code

پشاور میں انتظامیہ خاموش، کھلونا نما اسلحہ کی فروخت جاری

5 Jun 2019 17:53

بچوں کی بڑی تعداد نے کھلونا نما اسلحہ خریدا اور چھروں کے ذریعے سینکڑوں سٹریٹ لائٹس توڑ دیں۔ ضلعی انتظامیہ کیطرح عید کے ایام میں پولیس بھی سوئی رہی جسکے باعث بچوں کی اسلحہ کیجانب توجہ بڑھی اور انہوں نے کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کی بجائے بڑی تعداد میں کھلونا نما ہتھیار خریدے۔


اسلام ٹائمز۔ ہر سال کی طرح امسال بھی ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے کھلونا نما اسلحہ پر پابندی اور دفعہ 144 کے تحت احکامات کو ہوا میں اُڑا دیا گیا۔ بڑے ڈیلروں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے پرچون فروشوں کے خلاف تمام کاروائیاں بے سود ثابت ہوئیں۔ پشاور میں عید کے پہلے روز گلی محلوں میں قائم چھوٹی چھوٹی دکانوں پر بھی کھلونا نما اسلحہ دھڑلے سے فروخت ہوتا رہا۔ بچوں کی بڑی تعداد نے کھلونا نما اسلحہ خریدا اور چھروں کے ذریعے سینکڑوں سٹریٹ لائٹس توڑ دیں۔ ادھر پولیس بھی ضلعی انتظامیہ کے دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہی۔ دفعہ 144 کے تحت پولیس کو اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ ممنوعہ اشیاء کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے، لیکن ضلعی انتظامیہ کی طرح عید کے ایام میں پولیس بھی سوئی رہی جس کے باعث بچوں کی اسلحہ کی جانب توجہ بڑھی اور انہوں نے کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کی بجائے بڑی تعداد میں کھلونا نما ہتھیار خریدے۔


خبر کا کوڈ: 798030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798030/پشاور-میں-انتظامیہ-خاموش-کھلونا-نما-اسلحہ-کی-فروخت-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org