QR CodeQR Code

بھاجپا دفعہ 370 کو ختم کرکےکشمیر سے مختلف طریقے سے نپٹنا چاہتی ہے، عمر عبداللہ

5 Jun 2019 20:39

عمر عبداللہ کے مطابق اس فیصلے کے خلاگ نیشنل پینتھرس پارٹی کے سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں کے ساتھ امتیازی سلوک کا دعوی کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے اس آئینی ترمیم کے خلاف پٹیشن دائر کی جسے عدالت عالیہ نے خارج کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹر پر اپنا پیغام درج کرتے ہوئے کہا کہ 2026ء تک حدبندی پر تمام ملک میں روک ہے، جبکہ اس کے برعکس کچھ کم علم ٹی وی چنلیں اس کو فروخت کرنا چاہتی ہیں، یہ جموں کشمیر تک مخصوص روک نہیں ہے۔ عمر عبداللہ نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ جموں کشمیر کو دیگر ریاستوں کے برابر لانے کی بات کرنے والی بی جے پی، آئین ہند کی دفعہ 370 اور شق 35 اے کو ختم کرکے، اس معاملے میں جموں کشمیر سے مختلف طریقے سے نپٹنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ملک کے دیگر حصوں میں حدبندی ہوگی، بے جے پی کو جموں کشمیر میں اس کا اطلاق کرنے پر خیرمقدم کیا جائے گا، تاہم اس وقت تک عوامی منڈیٹ کے بغیر اس کا فیصلہ کرنے کے لئے نیشنل کانفرنس اس کی سخت مخالفت کرے گی۔ اپنے کئی ٹویٹ میں عمر عبداللہ نے نئی حدبندی کے حوالے سے آئینی بحث چھیڑتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں نئی حد بندی پر روک اس وقت ریاست کو دیگر ریاستوں کے مساوی کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی ہند کی 2001ء کی ترمیم کی رو سے دفعہ 82 اور 170 میں ترمیم کرکے ملک بھر میں 2026ء تک نئی حدبندیوں پر روک لگا دی، جس کے بعد 2002ء میں جموں و کشمیر کے آئین میں بھی ترمیم کرکے نئی حدبندیوں پر روک لگادی گئی تاکہ اسے ملک کے مساوی کیا جائے۔

عمر عبداللہ کے مطابق اس فیصلے کے خلاگ نیشنل پینتھرس پارٹی کے سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں کے ساتھ امتیازی سلوک کا دعوی کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے اس آئینی ترمیم کے خلاف پٹیشن دائر کی جسے عدالت عالیہ نے خارج کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں یہ پیٹیشن دائر کی تاہم سپریم کورٹ نے بھی اس پٹیشن کو خارج کیا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر جموں و کشمیر میں نئی حدبندی کی سمت کوئی قدم اٹھایا گیا تو یہ آئین ہند کی رو سے ملک بھر میں نئی حد بندیوں پر روک لگائے جانے کے فیصلے کے متضاد ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 798032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798032/بھاجپا-دفعہ-370-کو-ختم-کرکےکشمیر-سے-مختلف-طریقے-نپٹنا-چاہتی-ہے-عمر-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org