QR CodeQR Code

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کیخلاف فواد چودھری بغاوت کا مقدمہ درج کرائیں، یونس دانش

5 Jun 2019 21:25

اپنے بیان میں جے یو پی (نورانی) کے مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹر نے کہا کہ بیرونی چندے پر پلنے والے فسادی مولوی پوپلزئی نے ہر دور میں امت مسلمہ کو تقسیم کرنے مسلمانوں میں انتشار کو ہوا دے کر بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کی سازش کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا ہے کہ 28 روزوں پر چاند دکھانے والے مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور خیبر پختونخوا حکومت نے ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے وفاقی وزیر سائنس کے دعویٰ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے عید منانے کا اعلان کرکے کئی لوگوں کو فرض روزے سے محروم اور ملکی قوانین سے کھلی بغاوت کی ہے، فواد چوہدری مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرائیں۔ اپنے بیان میں یونس دانش نے کہا کہ بیرونی چندے پر پلنے والے فسادی مولوی پوپلزئی نے ہر دور میں امت مسلمہ کو تقسیم کرنے مسلمانوں میں انتشار کو ہوا دے کر بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کی سازش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام چاند کی رویت کو متنازعہ بنا کر اسلام کے عظیم تہوار عید کی اہمیت کو ختم کرنے اور امت مسلمہ کو تقسیم در تقسیم کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیںگے، پاکستان کی غالب اکثریت چاند کی رویت کے معاملہ میں مفتی منیب الرحمٰن کی صلاحیتوں سے مستفید ہو رہی ہے، پوپلزئی یا فواد چوہدری کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 798051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798051/مفتی-شہاب-الدین-پوپلزئی-کیخلاف-فواد-چودھری-بغاوت-کا-مقدمہ-درج-کرائیں-یونس-دانش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org