0
Wednesday 5 Jun 2019 22:55

عیدالفطر، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے وفد کی کراچی میں خانوادہ شہداء کے گھر حاضری

عیدالفطر، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے وفد کی کراچی میں خانوادہ شہداء کے گھر حاضری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا باقر عباس زیدی نے وفد کے ہمراہ شہداء ملت جعفریہ شہید علامہ دیدار جلبانی، شہید صفدر عباس ،شہید عبدالعالم ہزارہ، شہید علی شاہ اور شہید سرفراز بنگش کے گھروں پر حاضری دی اور خانوادہ شہداء سے ملاقات کی، جہاں فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ خانوادگان شہداء کو پھولوں کا گلدستہ مٹھائی اور عیدی پیش کی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے وفد میں مولانا باقر زیدی کے ہمراہ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید علی حسین نقوی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مبشر حسن، کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسی امور میر تقی ظفر اور مسجد و امام بارگاہ مجلس وحدت مسلمین کے ٹرسٹیز شامل تھے۔ خانوادگان شہداء نے انتہائی گرمجوشی سے مولانا باقر زیدی اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہا۔
خبر کا کوڈ : 798056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب