QR CodeQR Code

مودی حکومت ہندوستانی مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے، شاہ محمود قریشی

5 Jun 2019 23:28

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں کو روکا جائے، بعض اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ بھارت میں ہندو اکثریت کے ہاتھوں مسلمانوں پر مظالم کیے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مودی حکومت پر زور دیا ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے جو کہ ملک میں ہندو اکثریت کے مظالم کا شکار ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں کو روکا جائے، بعض اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ بھارت میں ہندو اکثریت کے ہاتھوں مسلمانوں پر مظالم کیے جا رہے ہیں، مودی حکومت کو چاہئے کہ بھارتی مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے جو کہ بھارت میں ہندو اکثریت کے مظالم کاشکار ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت میں موجود اقلیت کی حیثیت سے مقیم لاکھوں مسلمانوں کو عید الفطر کی  مبارکباد بھی دی اور کہا کہ عید سعید کے پر مسرت موقع پر ہمیں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کو بھی ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عیدالفطر کا یہ دن دلوں سے دلوں کو ملانے اور قوم کے تمام طبقوں کے درمیان فرق ختم کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی قربانیوں سے سبق سیکھنا چاہیے جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کو مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے قربان کر دیا جبکہ ہمیں اپنے رہنماؤں سے بھی سبق حاصل کرنا چاہیے جن کی جدوجہد معاشر ے میں ہمارے لئے عزت اور وقار کا باعث بنی ہے۔


خبر کا کوڈ: 798059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798059/مودی-حکومت-ہندوستانی-مسلمانوں-کے-حقوق-کا-تحفظ-یقینی-بنائے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org