QR CodeQR Code

بجٹ میں کٹوٹی قوم پر احسان نہیں، دفاعی صلاحیت پر اثرانداز نہیں ہونے دینگے، آرمی چیف

5 Jun 2019 20:09

لائن آف کنٹرول پر جوانوں سے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بجٹ کٹوتی کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، موجودہ حالات کا تقاضا ہے، بجٹ کٹوتی سپاہیوں کے معیار زندگی پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ بھی صرف افسران کا ہے، اس فیصلے کا اطلاق جوانوں پر نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالفطر لائن آف کنٹرول پر موجود جوانوں کے ساتھ گزاری، ان کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، یہ اقدام ہر قسم کے حالات میں یکجہتی کے عزم کا اعادہ ہے۔ بجٹ کٹوتی کو دفاعی صلاحیت پر اثرانداز نہیں ہونے دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے عید لائن آف کنٹرول پر فرائض سرانجام دینے والے جوانوں کے ساتھ گزاری اور نماز عید بھی ان کے ساتھ ہی ادا کی۔ اس موقع پر امن، قومی سلامتی اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
 

“Foregoing routine inc in annual def budget is not a favour to the nation as we are one, through thick & thin. There shall be no impact on our response potential to any threat & quality of life of sldrs. No pay raise decision is also only for the offrs & not for the sldrs”, COAS. pic.twitter.com/ZzBA4O5NTU
Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 5, 2019 آرمی چیف نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ عید پر فیملی سے دور وطن کا دفاع سپاہی کا فخر ہے، وطن کے محافظوں کی پہلی فیملی قوم، پھر گھروں میں موجود اہلخانہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ کٹوتی کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، موجودہ حالات کا تقاضا ہے، بجٹ کٹوتی سپاہیوں کے معیار زندگی پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ بھی صرف افسران کا ہے، اس فیصلے کا اطلاق جوانوں پر نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 798068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798068/بجٹ-میں-کٹوٹی-قوم-پر-احسان-نہیں-دفاعی-صلاحیت-اثرانداز-ہونے-دینگے-آرمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org