0
Thursday 6 Jun 2019 15:52

انتخابی الائنس سے متعلق تذبذب ہار کی وجہ بن گیا، غلام احمد میر

انتخابی الائنس سے متعلق تذبذب ہار کی وجہ بن گیا، غلام احمد میر
اسلام ٹائمز۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے الیکشن کے دوران بننے والے سیاسی الائنس سے متعلق تذبذب اور ذاتی سیکورٹی کو واپس کرنے کو پارلیمانی الیکشن میں پارٹی کی ناکامی کی اصل وجہ قرار دیا۔ کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا کہ ریاست میں اتحادی حکومت تشکیل دینے سے متعلق کنفیوژن اور پارٹی لیڈارن کی جانب سے سیکورٹی کو واپس کرنا پارلیمانی الیکشن کے دوران پارٹی کی ناکامی کی وجہ قرار پائی۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی انتخابات کے دوران پارٹی کارکنان کے درمیان الائنس سے متعلق جو شبہات موجود تھے ان کی وجہ سے ہم نے ریاست میں کامیاب نہ ہوپائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف پارِٹی لیڈران کی جانب سے سیکورٹی کو واپس کردینا اور دوسری طرف پارٹی کارکنان کے درمیان الائنس سے متعلق جو شبہات موجود تھے ان کی وجہ سے ہم نے جموں و کشمیر میں کسی بھی نشست پر جیت درج نہیں کی۔ غلام احمد میر کے مطابق سیکورٹی کو واپس کردینے کے نتیجے میں ہمارے لیڈران اور کارکنان عوام تک پہنچنے سے قاصر رہے۔ کانگریس صدر کے مطابق صوبہ لداخ میں انتخابات کے حوالے سے دنگل جیسا ماحول قائم تھا جس کے بعد کانگریس پارٹی نے اس غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے کی خاطر الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مداخلت کی اپیل کی تاہم انہوں نے ہماری گزارشات پر کوئی کان نہیں دھرا۔
خبر کا کوڈ : 798126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش